قسم الحديث (القائل): قدسی ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

صحيح مسلم: كِتَابُ الصَّلَاةِ (بَابُ وُجُوبِ قِرَاءَةِ الْفَاتِحَةِ فِي كُلِّ رَكْعَةٍ، وَإِنَّهُ إِذَا لَمْ يُحْسِنِ الْفَاتِحَةَ، وَلَا أَمْكَنَهُ تَعَلُّمُهَا قَرَأَ مَا تَيَسَّرَ لَهُ مِنْ غَيْرِهَا)

حکم : أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة 

395.03. حَدَّثَنِي أَحْمدُ بْنُ جَعْفرٍ الْمَعْقِرِيُّ، حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ مُحمَّدٍ، حَدَّثَنَا أَبُو أُوَيْسٍ، أَخْبَرَنِي الْعَلَاءُ، قَالَ: سَمِعْتُ مِنْ أَبِي، وَمِنْ أَبِي السَّائِبِ، - وَكَانَا جَلِيسَيْ أَبِي هُرَيْرَةَ -، قَالَا: قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ صَلَّى صَلَاةً لَمْ يَقْرأْ فِيهَا بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ، فَهِيَ خِدَاجٌ» يَقُولُهَا ثَلَاثًا بِمِثْلِ حَدِيثِهِمْ

مترجم:

395.03.

 اویس نے کہا: مجھے علاء نے خبر دی، کہا: میں نے اپنے والد سے اور ابو سائب سے سنا، وہ دونوں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ہم نشیں تھے، ان دونوں نے کہا کہ ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا: رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’جس نے کوئی نماز ادا کی اور اس میں فَاتِحَةُ الْکِتَاب نہ پڑھی تو وہ (نماز) ادھوری ہے۔‘‘ آپﷺ نے تین دفعہ یہ جملہ فرمایا .... آگے مذکورہ بالا اساتذہ (مالک، سفیان، ابن جریج) کی حدیث کی طرح ہے۔