قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

صحيح مسلم: كِتَابُ الصَّلَاةِ (بَابُ مُتَابَعَةِ الْإِمَامِ وَالْعَمَلِ بَعْدَهُ)

حکم : أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة 

474.02. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَهْمٍ الْأَنْطَاكِيُّ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَبُو إِسْحَاقَ الْفَزَارِيُّ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ يَزِيدَ، يَقُولُ عَلَى الْمِنْبَرِ، حَدَّثَنَا الْبَرَاءُ: " أَنَّهُمْ كَانُوا يُصَلُّونَ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَإِذَا رَكَعَ رَكَعُوا، وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ فَقَالَ: سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ لَمْ نَزَلْ قِيَامًا، حَتَّى نَرَاهُ قَدْ وَضَعَ وَجْهَهُ فِي الْأَرْضِ ثُمَّ نَتَّبِعُهُ "

مترجم:

474.02.

محارب بن دثار رحمۃ اللہ علیہ نے کہا کہ میں نے عبد اللہ بن یزید کو منبر پر بیان کرتے ہوئے سنا، وہ کہہ رہے تھے: براء رضی اللہ تعالی عنہ نے ہمیں بتایا کہ وہ لوگ (صحابہ کرام) رسول اللہﷺ کے ساتھ نماز پڑھتے تھے، جب آپﷺ رکوع میں چلے جاتے تو وہ رکوع کرتے اور جب آپﷺ اپنا سر رکوع سے اٹھاتے تو آپﷺ سَمِعَ اللهِ لِمَنْ حَمِدَهُ   کہتے، ہم کھڑے رہتے یہاں تک کہ ہم آپﷺ کو دیکھتے کہ آپﷺ نے اپنا چہرہ مبارک زمین پر رکھ دیا ہے، پھر ہم آپﷺ کی پیروی کرتے (سجدے میں جاتے۔)