قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

صحيح مسلم: كِتَابُ الْإِيمَانِ (بَابُ بَيَانِ أَنَّ الدِّينَ النَّصِيحَةُ)

حکم : أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة 

55. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ الْمَكِّيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قَالَ: قُلْتُ لِسُهَيْلٍ: إِنَّ عَمْرًا حَدَّثَنَا عَنِ الْقَعْقَاعِ، عَنْ أَبِيكَ، قَالَ: وَرَجَوْتُ أَنْ يُسْقِطَ عَنِّي رَجُلًا، قَالَ: فَقَالَ: سَمِعْتُهُ مِنَ الَّذِي سَمِعَهُ مِنْهُ أَبِي كَانَ صَدِيقًا لَهُ بِالشَّامِ، ثُمَّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ سُهَيْلٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ تَمِيمٍ الدَّارِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «الدِّينُ النَّصِيحَةُ» قُلْنَا: لِمَنْ؟ قَالَ: «لِلَّهِ وَلِكِتَابِهِ وَلِرَسُولِهِ وَلِأَئِمَّةِ الْمُسْلِمِينَ وَعَامَّتِهِمْ».

صحیح مسلم:

کتاب: ایمان کا بیان

تمہید کتاب (باب: دین خیر خواہی ( اور خلوص) کا نام ہے)

مترجم: ١. پروفیسر محمد یحییٰ سلطان محمود جلالپوری (دار السلام)

55.

سفیان بن عیینہؒ نے کہا: میں نے سہیلؒ سے کہا کہ عمروؒ نے ہمیں قعقاعؒ کے واسطے سے آپ کے والد سے حدیث سنائی ( سفیانؒ نے کہا:) مجھے امید تھی کہ وہ (مجھے خود روایت سنا کر) ایک راوی کم کر دے گا (چنانچہ سہیلؒ نےکہا) میں نے اسی سے یہ روایت سنی جس سے میرے والد سے سنی، وہ شام میں ان کا دوست تھا۔ (محمد بن عبادؒ نے کہا) پھر سفیانؒ نے ہمیں سہیلؒ کے واسطے سے عطاء بن یزیدؒ کی حضرت تمیم داریؓ سےروایت سنائی کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ’’دین خیر خواہی کا نام ہے۔‘‘ ہم (صحابہؓ) نے پوچھا: کس کی (خیر خواہی؟) آپ (ﷺ) نے فرمایا: ’’اللہ کی، اس کی کتاب کی، اس کے رسول کی، مسلمانوں کے امیروں کی اور عام مسلمانون کی (خیرخواہی۔)‘‘