قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: فعلی

صحيح مسلم: كِتَابُ الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاةَ (بَابُ مَتَى يَقُومُ النَّاسُ لِلصَّلَاةِ)

حکم : أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة 

606. وَحَدَّثَنِي سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَعْيَنَ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا سِمَاكُ بْنُ حَرْبٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، قَالَ: «كَانَ بِلَالٌ يُؤَذِّنُ إِذَا دَحَضَتْ، فَلَا يُقِيمُ حَتَّى يَخْرُجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَإِذَا خَرَجَ أَقَامَ الصَّلَاةَ حِينَ يَرَاهُ»

صحیح مسلم:

کتاب: مسجدیں اور نماز کی جگہیں

تمہید کتاب (باب: لوگ نماز کے لیے کب کھڑے ہوں)

مترجم: ١. پروفیسر محمد یحییٰ سلطان محمود جلالپوری (دار السلام)

606.

حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا، جب سورج ڈھل جاتا تو بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ ظہر کی اذان کہتے اور رسول اللہ ﷺ کے نکلنے تک تکبیر نہ کہتے۔ جب آپﷺ حجرے سے نکلتے تو آپﷺ کو دیکھ کر اقامت کہتے۔