قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: فعلی

صحيح مسلم: كِتَابُ صَلَاةِ الْمُسَافِرِينَ وَقَصْرِهَا (بَابُ صَلَاةِ الْمُسَافِرِينَ وَقَصْرِهَا)

حکم : أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة 

689.01. حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ يَعْنِي ابْنَ زُرَيْعٍ عَنْ عُمَرَ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ قَالَ مَرِضْتُ مَرَضًا فَجَاءَ ابْنُ عُمَرَ يَعُودُنِي قَالَ وَسَأَلْتُهُ عَنْ السُّبْحَةِ فِي السَّفَرِ فَقَالَ صَحِبْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي السَّفَرِ فَمَا رَأَيْتُهُ يُسَبِّحُ وَلَوْ كُنْتُ مُسَبِّحًا لَأَتْمَمْتُ وَقَدْ قَالَ اللَّهُ تَعَالَى لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ

مترجم:

689.01.

عمر بن محمد نے حفص بن عاصم سے روایت کیا، کہا: میں بیمار ہوا تو (عبداللہ) بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما میری عیادت کرنے آئےکہا: میں نے ان سے سفر میں سنتیں پڑھنے کے بارے میں سوال کیا۔ انھوں نے کہا: میں سفر کے دوران رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ رہا ہوں۔ میں نے نہیں دیکھا کہ آپﷺ سنتیں پڑھتے ہوں، اور اگر مجھے سنتیں پڑھنی ہوتیں تو میں نماز ہی پوری پڑھتا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ’’بے شک تمہارے لئے رسول اللہ ﷺ (کے عمل) میں بہترین نمونہ ہے۔‘‘