تشریح:
فوائدومسائل
جب دن زياده گرم ہو جاتا ہے، اونٹ کے بچوں کی ٹاپ، یعنی پاؤں کا تلوا جلنے لگتا ہے اور لوگ آرام کی طرف مائل ہوتے ہیں، اس وقت آرام کی بجائے اللہ تعالیٰ کے حضور نماز کے لئے حاضر ہونے والے اوَّابین ہیں۔ فجر کے بعد اس دن کی نماز (صَلٰوۃُ الضُّحٰی) کا افضل ترین وقت یہی ہوتا ہے۔ اگرچہ سورج ایک نیزہ بلند ہو جائے تو اس کا وقت شروع ہو جاتا ہے۔