تشریح:
فائدہ:
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ جمعہ کے بعد کی نماز نفل ہے آپﷺ کے الفاظ: ’’جو کوئی پڑھے چار پڑھے‘‘ سے پتہ چلتا ہے کہ چار افضل ہیں۔ دودو کرکے پڑھے یا ایک ساتھ۔ اگلی حدیث سے پتہ چلتا ہے کہ آپﷺ جمعہ کے بعد نوافل گھر میں پڑھتے تھے، یہ افضل ہے اور یہ بھی کہ دو رکعتیں پڑھتے تھے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ دو رکعتیں مؤکدہ ہیں، چار افضل ہیں بعض اہل علم نے یہ بھی کہا ہے کہ مسجد میں پڑھنے والا چار پڑھے اور گھر پر پڑھنے والا دو۔