تشریح:
فوائد ومسائل
فرائض سے سلام پھیرتے ہی فوراً اسی جگہ کھڑے ہو کر نوافل وغیرہ پڑھنے سے منع کیا گیا ہے۔ دوسری نماز واضخ طور پر فرائض سے الگ ہونی چاہیے۔ اگر گھر جا کر پڑھی جائے یا جگہ بدل کر پڑھی جائے یا کسی سے بات کرنے کے بعد پڑھی جائے تو واضح ہو جاتا ہے کہ یہ فرائض سے الگ دوسری نماز ہے۔