تشریح:
فوائد و مسائل:
عبد الرحمان بن سمرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مسجد میں آ کر رسول اللہ ﷺ کو جو عمل کرتے دیکھا انھوں نے اس کو بیان کر دیا۔ اس میں سوج گرہن ختم ہونے تک نماز کے دوران میں تسلسل سے کیے جانے والے اعمال: تسبیح، تکبیر، ثنا، تہلیل وغیرہ کا تذکرہ کیا اور بعد میں اجمالاً ذکر کیا کہ اس طرح آپﷺ نے دو رکعتیں ادا فرمائیں۔ بیان کا انداز ایسا ہے۔ ان کا مقصد یہ کہنا نہیں کہ سورج گرہن ختم ہونے کے بعد آپﷺ نے دو رکعتیں پڑھیں۔ باقی تمام صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کے بیان سے اسی کی تائید ہوتی ہے۔