قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

صحيح مسلم: كِتَابُ الزَّكَاةِ (بَابُ إِبَاحَةِ الْهَدِيَّةِ لِلنَّبِيِّ ﷺ وَلِبَنِي هَاشِمٍ وَبَنِي الْمُطَّلِبِ)

حکم : أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة 

1074.01. وحَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُعَاذٍ - وَاللَّفْظُ لَهُ - حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، قَالَ: أَهْدَتْ بَرِيرَةُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَحْمًا تُصُدِّقَ بِهِ عَلَيْهَا، فَقَال: «هُوَ لَهَا صَدَقَةٌ وَلَنَا هَدِيَّةٌ».

مترجم:

1074.01.

حضرت انس بن لک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے۔ انھوں نے کہا (حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی آزاد کردہ کنیز) حضرت بریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے کچھ گوشت جو اس پر صدقہ کیا گیا تھا نبی اکرم ﷺ کو بطور ہدیہ پیش کیا تو آپﷺ نے فرمایا: ’’وہ اس کے لیے صدقہ اور ہمارے لیے ہدیہ ہے۔‘‘