قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

صحيح مسلم: كِتَابُ الصِّيَامِ (بَابُ صَوْمِ يَوْمِ عَاشُورَاءَ)

حکم : أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة 

1131. وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَابْنُ نُمَيْرٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ أَبِي عُمَيْسٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي مُوسَى رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: كَانَ يَوْمُ عَاشُورَاءَ يَوْمًا تُعَظِّمُهُ الْيَهُودُ، وَتَتَّخِذُهُ عِيدًا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «صُومُوهُ أَنْتُمْ»

مترجم:

1131.

ہمیں یہ حدیث ابوبکر بن ابی شیبہ اور ابن نمیر نے سنائی، دونوں نے کہا: ابو اسامہ (حماد بن اسامہ) نے ہمیں ابوعمیس سے حدیث سنائی، انھوں نے قیس بن مسلم سے، انھوں نے طارق بن شہاب سے اور انھوں نے حضرت ابوموسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، کہا: عاشورہ کا دن ایسا دن تھا جس کی یہود تعظیم کرتے تھے، اس کووہ عید قرار دیتے تھے تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’تم بھی اس دن کا روزہ رکھو۔‘‘