قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

صحيح مسلم: كِتَابُ النِّكَاحِ (بَابُ زَوَاجِ زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ، وَنُزُولِ الْحِجَابِ، وَإِثْبَاتِ وَلِيمَةِ الْعُرْسِ)

حکم : أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة 

1428.04. حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ، وَأَبُو كَامِلٍ فُضَيْلُ بْنُ حُسَيْنٍ، وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، قَالُوا: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ وَهُوَ ابْنُ زَيْدٍ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ، وَفِي رِوَايَةِ أَبِي كَامِلٍ: سَمِعْتُ أَنَسًا، قَالَ: " مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْلَمَ عَلَى امْرَأَةٍ - وَقَالَ أَبُو كَامِلٍ: عَلَى شَيْءٍ مِنْ نِسَائِهِ - مَا أَوْلَمَ عَلَى زَيْنَبَ، فَإِنَّهُ ذَبَحَ شَاةً

مترجم:

1428.04.

ابوربیع زہرانی، ابو کامل فُضَیل بن حسین اور قتیبہ بن سعید نے ہمیں حدیث بیان کی، کہا: ہمیں حماد نے، وہ (جو) زید کے بیٹے ہیں، ثابت نے حدیث بیان کی، انہوں نے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی۔ ابو کامل کی روایت میں ہے: میں نے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا۔ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی ٰاللہ علیہ وسلم کو نہیں دیکھا کہ آپ صلی ٰاللہ علیہ وسلم نے کسی بیوی کا۔۔ ابوکامل نے کہا: اپنی بیویوں میں سے کسی بیوی کی کسی چیز (خوشی) پر۔ اس جیسا ولیمہ کیا ہو جیسا حضرت زینب رضی اللہ تعالیٰ عنہا (کے ساتھ نکاح) پر کیا۔ آپ صلی ٰاللہ علیہ وسلم نے (اس موقع پر) بکری ذبح کی۔