صحیح مسلم
47. کتاب: حسن سلوک،صلہ رحمی اور ادب
25. باب: نبی ﷺ نے کسی شخص پر لعنت کی ہو، برا کہا ہو یا اس کے خلاف بددعا کی ہو اور وہ اس کا مستحق نہ ہو تو وہ اس کے لیے تزکیہ (برائی سے پاکیزگی)، اجر اور رحمت کا باعث بن جائے گی
صحيح مسلم
47. كتاب البر والصلة والآداب
25. بَابُ مَنْ لَعَنَهُ النَّبِيُّ ﷺ أَوْ سَبَّهُ، أَوْ دَعَا عَلَيْهِ، وَلَيْسَ هُوَ أَهْلًا لِذَلِكَ، كَانَ لَهُ زَكَاةً وَأَجْرًا وَرَحْمَةً
Muslim
47. The Book of Virtue, Enjoining Good Manners, and Joining of the Ties of Kinship
25. Chapter: Whomever Is Cursed, Reviled Or Prayed Against By The Prophet (SAW) When He Does Not Deserve That, It Will Be Purification, Reward And Mercy For Him
باب: نبی ﷺ نے کسی شخص پر لعنت کی ہو، برا کہا ہو یا اس کے خلاف بددعا کی ہو اور وہ اس کا مستحق نہ ہو تو وہ اس کے لیے تزکیہ (برائی سے پاکیزگی)، اجر اور رحمت کا باعث بن جائے گی
)
Muslim:
The Book of Virtue, Enjoining Good Manners, and Joining of the Ties of Kinship
(Chapter: Whomever Is Cursed, Reviled Or Prayed Against By The Prophet (SAW) When He Does Not Deserve That, It Will Be Purification, Reward And Mercy For Him)
مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
2603.
زہیر بن حرب اور ابومعن رقاشی نے ہمیں حدیث بیان کی ۔۔ اور الفاظ زہیر کے ہیں ۔۔ دونوں نے کہا: ہمیں عمر بن یونس نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں عکرمہ بن عمار نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں اسحق بن ابی طلحہ نے حدیث سنائی، انہوں نے کہا: مجھے حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ نے بیان کیا کہ حضرت ام سلیم رضی اللہ تعالی عنہا کے پاس ایک یتیم لڑکی تھی اور یہی (ام سلیم رضی اللہ تعالی عنہا) ام انس بھی کہلاتی تھیں، رسول اللہ ﷺ نے اس کو دیکھا تو فرمایا: ’’تو وہی لڑکی ہے، تو بڑی ہو گئی ہے! تیری عمر (اس تیزی سے) بڑی نہ ہو‘‘ وہ لڑکی روتی ہوئی واپس حضرت ام سلیم رضی اللہ تعالی عنہا کے پاس گئی، حضرت ام سلیم رضی اللہ تعالی عنہا نے پوچھا: بیٹی! تجھے کیا ہوا؟ اس نے کہا: نبی ﷺ نے میرے خلاف دعا فرما دی ہے کہ میری عمر زیادہ نہ ہو، اب میری عمر کسی صورت زیادہ نہ ہو گی، یا کہا: اب میرا زمانہ ہرگز زیادہ نہیں ہو گا، حضرت ام سلیم رضی اللہ تعالی عنہا جلدی سے دوپٹہ لپیٹتے ہوئے نکلیں، حتی کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس حاضر ہوئیں، رسول اللہ ﷺ نے ان سے پوچھا: ’’ام سلیم! کیا بات ہے؟‘‘ حضرت ام سلیم رضی اللہ تعالی عنہا نے کہا: اللہ کے نبی! کیا آپ نے میری (پالی ہوئی) یتیم لڑکی کے خلاف دعا کی ہے؟ آپﷺ نے پوچھا: ’’یہ کیا بات ہے؟‘‘ حضرت ام سلیم رضی اللہ تعالی عنہا نے کہا: وہ کہتی ہے: آپﷺ نے دعا فرمائی ہے کہ اس کی عمر زیادہ نہ ہو، اور اس کا زمانہ لمبا نہ ہو، (حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ نے) کہا: تو رسول اللہ ﷺ ہنسے، پھر فرمایا: ’’ام سلیم! کیا تمہیں معلوم نہیں کہ میں نے اپنے رب سے پختہ عہد لیا ہے، میں نے کہا: میں ایک بشر ہی ہوں، جس طرح ایک بشر خوش ہوتا ہے، میں بھی خوش ہوتا ہوں اور جس طرح بشر ناراض ہوتے ہیں میں بھی ناراض ہوتا ہوں۔ تو میری امت میں سے کوئی بھی آدمی جس کے خلاف میں نے دعا کی اور وہ اس کا مستحق نہ تھا تو اس دعا کو قیامت کے دن اس کے لیے پاکیزگی، گناہوں سے صفائی اور ایسی قربت بنا دے جس کے ذریعے سے تو اسے اپنے قریب فرما لے۔‘‘ ابو معن نے کہا: حدیث میں تینوں جگہ (یتیمہ کے بجائے) تصغیر کے ساتھ يتيمة (چھوٹی سی یتیم بچی کا لفظ) ہے۔
تشریح:
فائدہ:
آپﷺ کی بددعا کے مستحق وہی لوگ ہیں جو اللہ کے ساتھ دوسروں کو شریک ٹھہراتے ہیں اپنی طرف سے نئی باتیں شامل کرکے دین کو بگاڑنے کی کوشش کرتے ہیں، اللہ کی حرمتوں کو پامال کرتے ہیں، رسول اللہ ﷺ کی امت یا اس کے کسی فرد پر ظلم و ستم ڈھاتے ہیں۔ عام مسلمانوں کے لیے وہ بددعا بھی آپﷺ کی خواہش پر دعا بن جاتی ہے۔
رسالت مآبﷺ نے’’برّ‘‘کےبارےمیں فرمایا کہ یہ حسن سلوک کانام ہے ۔حسن کادائرہ والدین سےشروع ہوکر عام مسلمانوں بلکہ جانوروں تک وسیع ہے ۔حسن سلوک کےسب سےزیادہ مستحق والدین ہیں، اس لیے جب خالی برکانام لیا جائے تواس سے عموما والدین کےساتھ حسن سلوک مراد لیا جاتا ہے ، اگرچہ حقیقت میں اس صفت سےمتصف انسان درجہ بدرجہ سب کے ساتھ حسن سلوک کرنےوالا ہوتاہے ۔
’’صلہ‘‘سےمراد صلہ رحمی ہے ۔ بِرّکےساتھ صلہ کاذکر رشتہ داروں کے ساتھ حسن سلوک کی اہمیت اجاگر کرنے کےلیے کیا جاتا ہے ۔بعض حضرات نے اس کتاب کاعنوان ’’کتاب الادب ‘‘بھی تجویز کیاہے ۔ اس کاسبب یہ ہےکہ اس کتاب میں حسن معاشرت ہی کےآداب بیان ہوئے ہیں ۔
امام مسلم نےکتاب کا آغاز والدہ کے ساتھ حسن سلوک سےکیا ہے کیونکہ اسلام میں وہ حسن سلوک کی سب سےزیادہ حقدار ہے ۔ اس کےبعد والد ہے ۔والدین کے ساتھ حسن سلوک جہاد سے بھی مقدم ہے بلکہ رسول اللہﷺ کے الفاظ ’’ففيهمافجاهد ‘‘’’ان دونوں (کی خدمت بجالانے ) میں جہاد کرو ‘‘(حدیث :6504) سےواضح ہوتاہے کہ خدمت والدین جہاد سےبھی مقدم ہے ۔
والدین کےساتھ حسن سلوک کی اہمیت اس قدر ہے کہ ان کے بلانے پر نفل نماز تک توڑدینا ضروری ہے ۔ اللہ کی رضا کےلیے والدین کو راضی رکھنے کا اجر اتنا ہے کہ رسول اللہﷺ نے اس سےمحروم رہ جانے والے کو سب سےزیادہ بد قسمت اورعزت سے محروم انسان قرار دیا ہے ۔ والدین کےبعد ان کےدوستوں کے ساتھ حسن سلوک بھی ’’أبرالبر‘‘(سب سےاونچے درجے کاحسن سلوک )قرار دیا گیا ہے ۔
اس کے بعد رشتہ داروں کے ساتھ حسن سلوک آتا ہے۔قطع رحمی تباہ کرنے والا جرم ہے۔ اس کی بنا پر انسان کا اپنے رب سے بھی تعلق قطع ہوجاتا ہے ۔صلہ رحمی رزق میں کشادگی کاذریعہ بھی ہے۔ عام طورپر انسان یہ سمجھتا ہے کہ اگروہ قطع رحمی کر رہا ہے تو اب وہ بھی جواباقطع تعلق پرمعذور ہوگا لیکن رسول اللہﷺ نےواضح فرمایا ہے کہ قطع رحمی کامقابلہ صلہ رحمی ہی کےذریعے سےہو سکتا ہے۔ جوشخص قطع رحمی کے جواب میں صلہ رحمی کرتا ہے وہ دوسرے فریق کو تپتی ہوئی راکھ کاسفوف کھلا کر ان کاعلاج کر رہا ہے اورجب تک یہ صلہ رحمی کرتا رہتا ہے اسے اللہ کی طرف سے ایک مدد گار میسر رہتا ہے جس کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا، اس کے ہوتے ہوئے کوئی اس شخص کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔
اس کے بعد عام مسلمانوں کے ساتھ حسن سلوک کابیان ہے ۔ اس کی بنیاد اس پر ہے کہ مسلمان باہمی حسد،بغض ،اعراض اورقطع تعلق سے پرہیز کرتے ہوئے اللہ کےساتھ بندگی کےرشتے کی بنا پر ایک دوسرے کے بھائی بن کر رہیں ۔ رسول اللہﷺ تین دن سےزیادہ ایک مسلمان کی دوسرے سےناراضی کو حرام قراردیتے ہیں۔ آپ کے فرمان کےمطابق افضل وہی ہے جوصلح میں ابتداء کرتاہے ۔آپ نے اس رشتے کو مضبوط بنانے کے لیے اس بات کی تعلیم دی ہے کہ مسلمان ایک دوسرے کی برائیاں نہ ڈھونڈھیں ، تجسس سےکام نہ لیں ،نہ دوسرے مسلمان پرظلم کریں، نہ اسے ظلم کےسپرد کریں اورنہ اسے خود سےکم تر سمجھیں۔ ہر مسلمان کاخون انتہائی قابل احترام ہے ۔ آپﷺ نے ا سی کو تقویٰ قرار دیا ہے اورواضح فرمایا ہے کہ تقویٰ کاتعلق دل سے ہے ۔ دل کی نیک جذبات سےمعمور ہے توانسان متقی ہے ۔ اللہ تعالیٰ انسان کی شکل وصورت اوراس کے مال کو نہیں دیکھتا جس پرعموما اتراتے ہیں وہ دلوں اوراعمال کو دیکھتا ہے اورپاکیزہ دل رکھنے والوں اورنیک اعمال کرنےوالوں کو محبوب رکھتا ہے ۔
مسلمان کی باہمی عداوت بخشش میں رکاوٹ بن جاتی ہے ،اوراللہ کے لیے باہم محبت عظیم ترین انعام کامستحق بنا دیتی ہے ۔ اس سےدنیا میں بھی عزت اورآرام میسر آتا ہے اورآخرت میں بھی اللہ کےعرش کاسایہ نصیب ہوتا ہے ۔
دل کے اچھے جذبات کاتقاضا ہے کہ مسلمان دوسرے مسلمان کی عافیت اورصحت وسلامتی کاطلب گار ہو۔ بیماری اور دوسری تکالیف انہی مومنوں کے حصے میں آتی ہیں جو اللہ کےبہت قریب ہوتے ہیں ۔ ہرمشکل پرمومن کو اجر ملتا ہے ۔ ایک بیماری مسلمان کی عیادت بھی اللہ کے قریب کاذریعہ بن جاتی ہے ۔
دوسری طرف کسی مسلمان پر ظلم انسان کےمقدرکو تاریک کردیتا ہے ۔ظلم ظلمات (اندھیروں )کےمترادف ہے ۔ ایک مسلمان جانتا ہےکہ اسےکسی پرظلم کرنے کی ضرورت ہی نہیں ۔ وہ جو کچھ چاہتا ہے اپنے رب کے خزانوں سےحاصل کرسکتا ہے ۔ مال یادنیا کی کسی نعمت کےحوالے سے اسے خوف اورعدم اطمینان کا شکار ہونے کی ضرورت نہیں ۔ اگر وہ بہت زیادہ برکات چاہتاہے تو مسلمان بھائیوں پر خرچ کرے، عافیت چاہتا ہے تومسلمان بھائیوں کی تکلیفیں دور کرے ۔ ان کو دکھ دینے سے بچے کیونکہ ظلم وزیادتی کرنے سے اس کی اپنی نیکیاں دوسروں کو ملنے لگیں گی اور اس کا دامن خالی رہ جائے گا ۔ مسلمان دوسرے مسلمان کی ہر صورت میں مدد کرے ، اسے ظلم سے بچائے ،اگر وہ ظالم ہے تو اسے ظلم سے روکے ۔
رحم دلی بہت بڑی نعمت ہے ۔ اللہ بے پناہ رحم کرنے والا ہے ۔ نرمی اوررحم دلی کو پسند فرماتا ہے ۔رحم دلی پر اتنا کچھ عطا کرتا ہے کہ کسی اور بات پر اتنا عطا نہیں کرتا ۔ مسلمان کی رحم دلی کادائرہ انسانوں سے آگے تمام جانداروں تک وسیع ہوتا ہے ۔ وہ غصے میں کسی جانور پر بھی لعنت نہیں کرتا۔ مخلوقات میں سب سےزیادہ رحمدل رسولﷺ ہیں ۔ آپ نے اپنی بددعا اورکسی مسلمان کے حق میں استعمال کیے جانے والے سخت الفاظ کو بھی اللہ سے ان کے حق میں دعا بنا دینے کی التجا کی ہے ۔
مسلمانوں کے ساتھ نرمی اورباہمی مودت کو فروغ دینا اتنا اہم ہے کہ اس کےلیے جوباتیں بظاہرخلاف واقع نظرآتی ہیں لیکن دومسلمانوں کو ایک دوسرے کےقریب کرسکتی ہیں، ان کی اجازت ہے ۔ اوربرترین شخص اسےقراردیاگیا جومختلف چہروں کے ساتھ مختلف لوگوں کو ملتا ہے اور ان کے درمیان نفرت کابیج بوتا ہے ۔ اگر کسی مسلمان میں کوئی کمزوری موجود ہے تو اس کاتذکرہ زبان پر لانا بھی ممنوع ہے ،یہی غیبت ہے ۔ سچائی باہمی محبت کو فروغ دیتی ہے اورجھوٹ نفرت پھیلاتا ہے ۔ا گرمسلمانوں کےعیب چھپاتے ہوئے ان کی اچھائیوں کےبارےمیں سچ بولا جائے تومعاشرہ امن کاگہوارہ بن سکتا ہے ۔ رسول اللہﷺ نے مسلمانوں کو غصہ قابو میں رکھنے کی تعلیم دی ہے کیونکہ غصہ باہمی تعلقات کو تباہ کرتا ہے ۔ غصے پر قابو پانا اگرچہ مشکل ہوتاہے کیونکہ یہ انسان کےمزاج میں موجود ہے ،لیکن اس کو قابو میں رکھنا انسان کوطاقت وربناتا ہے ،اسے مخلوق کامحبوب بناتا ہے ۔ اگرتادیب کےلیے سزا دینانا گزیر ہو جائے تو بھی دوسرے کی عزت نفس کو بچانا ضروری ہے ۔ کسی کو منہ پر مارنا ممنوع ہے ۔ کسی کو غیر ضروری طور پر اذیت میں مبتلا کرنا اللہ کےعذاب کو دعوت دینے کے مترادف ہے ۔ کسی مسلمان کی طرف ہتھیار سے اشارہ تک کرنے کی اجازت نہیں ۔ ہتھیار ہاتھ میں ہوتو اس طرح کہ اس کانشانہ بنانے والاحصہ اپنے ہاتھ میں ہو، کسی دوسرے کی طرف اٹھا ہوانہ ہو۔ اذیت پہنچانےوالی چیز کو راستے سےدور کرنا بھی نجات کاسبب بن سکتا ہے۔
کبر،اپنی نیکی پرعجب دوسروں کےبارےمیں ایسے تبصرے جودوسروں کو نجات سےمحروم کرنے کے حوالے سےکیےجائیں یاایسے معمولی الفاظ بھی ،جن میں تمام انسانوں کی ہلاکت کاتذکرہ ہو،ممنوع ہیں۔
ہمسایے کے ساتھ خصوصی حسن سلوک سب سے بشاشت کے ساتھ ملنا، دوسروں کاحق دلانے یاجائز ضرورت پوری کرنے کےلیے سفارش کرنا، سب مسلمانوں کی صفات میں شامل ہیں ۔ اوراولاد میں سے نسبتا کمزور خصوصا بیٹیوں سےحسن سلوک بہت بڑی نیکی ہے ۔ والدین کےدلوں میں اللہ نے اولاد کے لیے جومحبت اورشفقت رکھی ہے وہ اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے ۔ اس حوالے سے کسی مومن کو صدمہ پہنچتا ہے ، اس کےبچے اس سے لے لیے جاتے ہیں تو اسے اس پر صبر کرنے کے بدلے میں جنت عطا کی جاتی ہے ۔
یہ حسن معاشرت کےآداب ہیں ۔ جوان کو اپنا لیتا ہے وہ اللہ کامحبوب بن جاتا ہے ۔جواللہ کامحبوب بن جائے وہ فرشتوں اورتمام کائنات کو پیارا ہوتاہے ، اچھے لوگوں کی روحیں بھی اچھائی کی بناپر ایک دوسرے سےمحبت کرتی ہیں ۔ اللہ اور اس کی مخلوق سے محبت رکھنے میں اتنی قوت ہے کہ انسان کو آخرت میں بھی اچھے لوگوں سے دلی محبت کی بنا پر انہی کا ساتھ نصیب ہوگا ۔ جس کے حسن اخلاق کی لوگ دنیا میں تعریف کریں، اللہ اس تعریف کو اس کے لیے آخرت کے انعامات کی پیشگی خوش خبری قرار دیتا ہے ۔
زہیر بن حرب اور ابومعن رقاشی نے ہمیں حدیث بیان کی ۔۔ اور الفاظ زہیر کے ہیں ۔۔ دونوں نے کہا: ہمیں عمر بن یونس نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں عکرمہ بن عمار نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں اسحق بن ابی طلحہ نے حدیث سنائی، انہوں نے کہا: مجھے حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ نے بیان کیا کہ حضرت ام سلیم رضی اللہ تعالی عنہا کے پاس ایک یتیم لڑکی تھی اور یہی (ام سلیم رضی اللہ تعالی عنہا) ام انس بھی کہلاتی تھیں، رسول اللہ ﷺ نے اس کو دیکھا تو فرمایا: ’’تو وہی لڑکی ہے، تو بڑی ہو گئی ہے! تیری عمر (اس تیزی سے) بڑی نہ ہو‘‘ وہ لڑکی روتی ہوئی واپس حضرت ام سلیم رضی اللہ تعالی عنہا کے پاس گئی، حضرت ام سلیم رضی اللہ تعالی عنہا نے پوچھا: بیٹی! تجھے کیا ہوا؟ اس نے کہا: نبی ﷺ نے میرے خلاف دعا فرما دی ہے کہ میری عمر زیادہ نہ ہو، اب میری عمر کسی صورت زیادہ نہ ہو گی، یا کہا: اب میرا زمانہ ہرگز زیادہ نہیں ہو گا، حضرت ام سلیم رضی اللہ تعالی عنہا جلدی سے دوپٹہ لپیٹتے ہوئے نکلیں، حتی کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس حاضر ہوئیں، رسول اللہ ﷺ نے ان سے پوچھا: ’’ام سلیم! کیا بات ہے؟‘‘ حضرت ام سلیم رضی اللہ تعالی عنہا نے کہا: اللہ کے نبی! کیا آپ نے میری (پالی ہوئی) یتیم لڑکی کے خلاف دعا کی ہے؟ آپﷺ نے پوچھا: ’’یہ کیا بات ہے؟‘‘ حضرت ام سلیم رضی اللہ تعالی عنہا نے کہا: وہ کہتی ہے: آپﷺ نے دعا فرمائی ہے کہ اس کی عمر زیادہ نہ ہو، اور اس کا زمانہ لمبا نہ ہو، (حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ نے) کہا: تو رسول اللہ ﷺ ہنسے، پھر فرمایا: ’’ام سلیم! کیا تمہیں معلوم نہیں کہ میں نے اپنے رب سے پختہ عہد لیا ہے، میں نے کہا: میں ایک بشر ہی ہوں، جس طرح ایک بشر خوش ہوتا ہے، میں بھی خوش ہوتا ہوں اور جس طرح بشر ناراض ہوتے ہیں میں بھی ناراض ہوتا ہوں۔ تو میری امت میں سے کوئی بھی آدمی جس کے خلاف میں نے دعا کی اور وہ اس کا مستحق نہ تھا تو اس دعا کو قیامت کے دن اس کے لیے پاکیزگی، گناہوں سے صفائی اور ایسی قربت بنا دے جس کے ذریعے سے تو اسے اپنے قریب فرما لے۔‘‘ ابو معن نے کہا: حدیث میں تینوں جگہ (یتیمہ کے بجائے) تصغیر کے ساتھ يتيمة (چھوٹی سی یتیم بچی کا لفظ) ہے۔
حدیث حاشیہ:
فائدہ:
آپﷺ کی بددعا کے مستحق وہی لوگ ہیں جو اللہ کے ساتھ دوسروں کو شریک ٹھہراتے ہیں اپنی طرف سے نئی باتیں شامل کرکے دین کو بگاڑنے کی کوشش کرتے ہیں، اللہ کی حرمتوں کو پامال کرتے ہیں، رسول اللہ ﷺ کی امت یا اس کے کسی فرد پر ظلم و ستم ڈھاتے ہیں۔ عام مسلمانوں کے لیے وہ بددعا بھی آپﷺ کی خواہش پر دعا بن جاتی ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں، اُم سلیم رضی اللہ تعالیٰ عنہا جو حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی والدہ ہیں کے پاس ایک یتیم بچی تھی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یتیم بچی کو دیکھا تو فرمایا: ’’تو وہی ہے (اتنی جلد جوان ہو گئی)؟ تو بڑی ہوگئی ہے، تیری عمر بڑی نہ ہو۔‘‘ چنانچہ یتیم بچی روتی ہوئی اُم سلیم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس آئی تو اُم سلیم رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے پوچھا تجھے کیا ہوا ؟ اے بیٹی! بچی نے کہا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے خلاف دعا کی ہے کہ میری عمر بڑی نہ ہو۔ اس لیے اب کبھی میری عمر زیادہ نہیں ہو گی۔ یا کہا میرا دور زیادہ نہ ہو گا، چنانچہ حضرت اُم سلیم رضی اللہ تعالیٰ عنہا جلدی جلدی دوپٹہ لپیٹتی ہوئی نکلیں حتی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ملیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا: ’’اے اُم سلیم رضی اللہ تعالیٰ عنہا! تمھیں کیا ہوا؟‘‘ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا آپ نے میرے ہاں یتیم بچی کے خلاف دعا فرمائی ہے؟ آپﷺ نے پوچھا۔ ’’کیا واقعہ ہے؟ اے سلیم رضی اللہ تعالیٰ عنہا!‘‘ اس نے عرض کیا بچی کا گمان ہے، آپﷺ نے دعا فرمائی ہے کہ اس کی عمر نہ بڑھے اور اس کا دور یا عہد زیادہ نہ ہو تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہنس پڑے پھر فرمایا: ’’اے اُم سلیم رضی اللہ تعالیٰ عنہا! کیا تجھے معلوم نہیں ہے، میری اپنے رب کے ساتھ شرط ہے میں نے اپنے رب سے طے کیا ہے میں نے کہا میں بشر ہی تو ہوں، جس طرح بشر راضی ہوتا ہے میں راضی ہوتا ہوں اور جس طرح بشر غصہ میں آجاتا ہے میں غصہ میں آجاتا ہوں تو جس کے خلاف بھی میں اپنی امت سے ایسی دعا کروں جس کا وہ مستحق نہیں ہے، اسے وہ اس کے لیے طہارت پاکیزگی اور ایسی قربت بنا دے جس کے سبب تو اسے قیامت کے دن اپنا تقرب بخشے،‘‘ ابو معن کی روایت میں (يَتِيمُة) کا لفظ تینوں جگہ مصغر ہے یعنی (يُتَيمَة) ہے۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Anas bin Malik (RA) reported that there was an orphan girl with Umm Sulaim (who was the mother of Anas). Allah's Messenger (ﷺ) saw that orphan girl and said: O, it is you; you have grown young. May you not advance in years! That slave-girl returned to Umm Sulaim weeping. Umm Sulaim said: O daughter, what is the matter with you? She said: Allah's Apostle (ﷺ) has invoked curse upon me that I should not grow in age and thus I would never grow in age, or she said, in my (length) of life. Umm Sulaim went out wrapping her head-dress hurriedly until she met Allah's Messenger (ﷺ) . He said to her: Umm Sulaim, what is the matter with you? She said: Allah's Apostle, you invoked curse upon my orphan girl. He said: Umm Sulaim, what is that? She said: She (the orphan girl) states you have cursed her saying that she might not grow in age or grow in life. Allah's Messenger (ﷺ) smiled and then said: Umm Sulaim, don't you know that I have made this term with my Lord. And the term with my Lord is that I said to Him: 1 am a human being and I am pleased just as a human being is pleased and I lose temper just as a human being loses temper, so for any person from amongst my Ummah whom I curse and he in no way deserves it, let that, O Lord, be made a source of purification and purity and nearness to (Allah) on the Day of Resurrection.