موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: شمائل
صحيح مسلم: كِتَابُ الْقَدرِ (بَابُ كُلُّ شَيْءٍ بِقَدَرٍ)
حکم : صحیح
2656 . حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو كُرَيْبٍ قَالَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ زِيَادِ بْنِ إِسْمَعِيلَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ جَعْفَرٍ الْمَخْزُومِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ جَاءَ مُشْرِكُو قُرَيْشٍ يُخَاصِمُونَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْقَدَرِ فَنَزَلَتْ يَوْمَ يُسْحَبُونَ فِي النَّارِ عَلَى وُجُوهِهِمْ ذُوقُوا مَسَّ سَقَرَ إِنَّا كُلَّ شَيْءٍ خَلَقْنَاهُ بِقَدَرٍ
صحیح مسلم:
کتاب: تقدیر کا بیان
باب: ہر چیز (اللہ کے) اندازے پر ہے (جو مکمل اور حتمی ہوتا ہے)
)مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)
2656. محمد بن عباد بن جعفر مخزومی نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، کہا: مشرکین قریش تقدیر کے بارے میں رسول اللہ ﷺ سے بحث کرنے کے لیے آئے، اس وقت (یہ آیت) نازل ہوئی: ’’جس دن وہ جہنم میں اوندھے منہ گھسیٹے جائیں گے، (کہا جائے گا: ) دوزخ کا عذاب چکھو، بےشک ہم نے ہر چیز کو (طے شدہ) مقدار کے مطابق بنایا ہے۔‘‘