موضوعات
قسم الحديث (القائل): موقوف ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
صحيح مسلم: كِتَابُ التَّفْسِيرِ (بَابٌ فِي سُورَةِ بَرَاءَةٌ وَالْأَنْفَالِ وَالْحَشْرِ)
حکم : صحیح
3031 . حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُطِيعٍ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ سُورَةُ التَّوْبَةِ قَالَ آلتَّوْبَةِ قَالَ بَلْ هِيَ الْفَاضِحَةُ مَا زَالَتْ تَنْزِلُ وَمِنْهُمْ وَمِنْهُمْ حَتَّى ظَنُّوا أَنْ لَا يَبْقَى مِنَّا أَحَدٌ إِلَّا ذُكِرَ فِيهَا قَالَ قُلْتُ سُورَةُ الْأَنْفَالِ قَالَ تِلْكَ سُورَةُ بَدْرٍ قَالَ قُلْتُ فَالْحَشْرُ قَالَ نَزَلَتْ فِي بَنِي النَّضِيرِ
صحیح مسلم:
کتاب: قرآن مجید کی تفسیر کا بیان
باب: سورہ براءۃ،سورہ انفال اور سورہ حشر کی تفسیر
)مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)
3031. ابو بشر نے سعید بن جبیر سے روایت کی، کہا: میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہما سے کہا: سورۃ التوبہ؟ انہوں نے فرمایا: کیا توبہ؟ بلکہ وہ تو (کفار اور منافقین کو) ذلیل کرنے والی ہے اس میں مسلسل: ’’اور ان میں ایسے لوگ ہیں‘‘ (سے شروع ہونے) والی آیات اترتی رہیں، یہاں تک کہ ان (منافق) لوگوں کو گمان ہوا کہ ان میں سے کوئی بھی نہیں بچے گا، مگر اس (کی اصلیت) کے بارے میں اس سورت میں بیان ہوجائے گا۔ (سعید بن جبیر نے) کہا: میں نے پوچھا: سورہ انفال؟ انہوں نے کہا: یہ بدر (کے احوال بیان کرنے) والی سورت ہے۔ کہا: میں نے پوچھا: تو الحشر؟ انہوں نے کہا: یہ بنی نضیر (کے انجام) کے بارے میں نازل ہوئی