قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

صحيح مسلم: كِتَابُ الْحَيْضِ (بَابُ نسْخِ الْوُضُوءِ مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

353.   قَالَ ابْنُ شِهَابٍ: أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ، وَأَنَا أُحَدِّثُهُ هَذَا الْحَدِيثَ أَنَّهُ سَأَلَ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ، عَنِ الْوُضُوءِ مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ؟ فَقَالَ: عُرْوَةُ، سَمِعْتُ عَائِشَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «تَوَضَّئُوا مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ»

صحیح مسلم:

کتاب: حیض کا معنی و مفہوم

 

کتاب تمہید  (

باب: ایسی چیز سے وضو (کا حکم) منسوخ ہونا جسے آگ نے چھوا ہو

)
 

مترجم: پروفیسر محمد یحییٰ سلطان محمود جلالپوری (دار السلام)

353.   ابن شہاب نے کہا: مجھے سعید بن خالد بن عمرو بن عثمان نے، جب میں اسے (سابقہ سند سے) یہ حدیث سنا رہا تھا، بتایا کہ اس نے عروہ بن زبیررحمۃ اللہ علیہ سے ایسی چیز (کھانے) سے وضو کے بارے میں پوچھا جسے آگ نے چھوا ہے، تو عروہ نے کہا: میں نے نبیﷺ کی اہلیہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا سے سنا، انہوں نے کہا: رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’ایسی چیز سے وضو کرو جسے آگ نے چھوا ہو۔‘‘