تشریح:
(1) منکر روایات بیان کرنے والا آدمی متروک الحدیث کہلاتا ہے۔ (2) منکر روایات کو بیان کرنے کا رجحان عموما ان لوگوں میں ہوتا ہے، جو اپنے علم کی شیخی بگھارنا چاہتے ہیں، یا عجیب و غریب باتیں بیان کر کے لوگوں سے داد وصول کرنے کے خواہش مند ہوتے ہیں۔ اس قسم کے لوگ آخر کار جھوٹوں کے زمرے میں شمار ہوتے ہیں۔