قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

صحيح مسلم: كِتَابُ الْإِيمَانِ (بَابُ بَيَانِ كَوْنِ الْإِيمَانِ بِاللهِ تَعَالَى أَفْضَلَ الْأَعْمَالِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

83.   وَحَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ أَبِي مُزَاحِمٍ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ح، وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ زِيَادٍ، أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ، يَعْنِي ابْنَ سَعْدٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّ الْأَعْمَالِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: «إِيمَانٌ بِاللهِ»، قَالَ: ثُمَّ مَاذَا؟ قَالَ: «الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللهِ» قَالَ: ثُمَّ مَاذَا؟ قَالَ: «حَجٌّ مَبْرُورٌ»، وَفِي رِوَايَةِ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ: «إِيمَانٌ بِاللهِ وَرَسُولِهِ».

صحیح مسلم:

کتاب: ایمان کا بیان

 

کتاب تمہید  (

باب: اللہ تعالیٰ پرایمان لانا سب سے افضل عمل ہے

)
 

مترجم: پروفیسر محمد یحییٰ سلطان محمود جلالپوری (دار السلام)

83.   منصور بن ابی مزاحمؒ اور محمد بن جعفر بن زیادؒ نے کہا: ہمیں ابراہیم بن سعدؒ نے ابن شہابؒ سے حدیث سنائی، انہوں نے سعید بن مسیبؒ سے اور انہوں نے حضرت ابوہریرہؓ سے روایت کی، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ سے پوچھا گیا: کون سا عمل سب سے افضل ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’اللہ عز وجل پر ایمان لانا۔‘‘ پوچھا گیا: پھر اس کے بعد کون سا؟ آپ نے فرمایا: ’’اللہ کے راستے میں جہاد کرنا۔‘‘ پوچھا گیا: پھر کون سا؟ فرمایا: ’’حج مبرور (ایسا حج جو سراسرنیکی اور تقوے پر مبنی اور مکمل ہو۔)‘‘ محمد بن جعفرؒ کی روایت میں ’’اللہ اور اس کے رسول پر ایمان‘‘ کے الفاظ ہیں۔