قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: شمائل

صحيح مسلم: كِتَابُ الْجَنَائِزِ (بَابٌ فِي غَسْلِ الْمَيِّتِ)

حکم : أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة 

941.03. و حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ عَنْ يَزِيدَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ أَنَّهُ قَالَ سَأَلْتُ عَائِشَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ لَهَا فِي كَمْ كُفِّنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ فِي ثَلَاثَةِ أَثْوَابٍ سَحُولِيَّةٍ

مترجم:

941.03.

ابو سلمہ (عبد اللہ بن عبد الرحمان بن عوف رضی اللہ تعالیٰ عنہما) سے روایت ہے کہ انھوں نے کہا: میں نے نبی ﷺ کی اہلیہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے سوال کیا: میں نے ان سے کہا: رسول اللہ ﷺ کو کتنے کپڑوں میں کفن دیا گیا تھا؟ تو انھوں نے کہا: تین سحولی کپڑوں میں۔