قسم الحديث (القائل): قدسی اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

صحيح مسلم: كِتَابُ الزَّكَاةِ (بَابُ الْحَثِّ عَلَى النَّفَقَةِ وَتَبْشِيرِ الْمُنْفِقِ بِالْخَلَفِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

993.   حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ قَالَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى يَا ابْنَ آدَمَ أَنْفِقْ أُنْفِقْ عَلَيْكَ وَقَالَ يَمِينُ اللَّهِ مَلْأَى وَقَالَ ابْنُ نُمَيْرٍ مَلْآنُ سَحَّاءُ لَا يَغِيضُهَا شَيْءٌ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ

صحیح مسلم:

کتاب: زکوٰۃ کے احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: خرچ کرنے کی تر غیب اور خرچ کرنے والے کو بہتر بدلےکی بشارت

)
 

مترجم: پروفیسر محمد یحییٰ سلطان محمود جلالپوری (دار السلام)

993.   زہیر بن حرب اور محمد بن عبد اللہ بن نمیر نے کہا: سفیان بن عیینہ نے ہمیں ابو زنا د سے حدیث بیان کی انھوں نے اعراج سے اور انھوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی وہ اس (سلسلہ سند) کو نبی ﷺ تک لے جا تے تھے کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے اے آدم کے بیٹے!تو خرچ کر میں تجھ پر خرچ کروں گا۔‘‘ اور آپﷺ نے فرمایا: ’’اللہ کا دایاں ہاتھ (اچھی طرح) بھرا ہوا ہے۔‘‘ ابن نمیر نے ملاي کے بجا ئے ملان (کا لفظ ) کہا۔ اس کا فیض جا ری رہتا ہے دن ہو یا را ت کوئی چیز اس میں کمی نہیں کرتی۔