تشریح:
(1) جب شیطان کھاتا پیتا ہے اور نکاح بھی کرتا ہے تو اس کا بے نماز کے کان میں پیشاب کر دینا بعید از عقل نہیں۔
(2) نماز سے مراد فرض نماز ہے کیونکہ ایک روایت میں صراحت ہے کہ وہ فرض نماز سے سویا رہا۔
(3) امام بخاری ؒ نے اس سے ثابت کیا ہے کہ ایسى روایات سے نماز تہجد کے وجوب کی دلیل لینا درست نہیں کیونکہ یہ وعید فرض نماز سے متعلق ہے۔ پھر حضرت ابو سعید کی ایک روایت میں ہے کہ جب شیطان گرہیں لگا دیتا ہے اور آدمی نماز کے لیے بیدار نہیں ہوتا تو وہ گرہیں جوں کی توں باقی رہتی ہیں، مزید یہ کہ شیطان اس کے کان میں پیشاب کر دیتا ہے۔ اس شیطانی عمل کا یہ اثر ہوتا ہے کہ بے نماز مزید سستی کا شکار ہو جاتا ہے۔ (فتح الباري:37/3)