تشریح:
(1) اس حدیث سے بائیں جانب قدم کے نیچے تھوکنے کا جواز معلوم ہوتا ہے، لہٰذا دوران نماز میں بوقت ضرورت ایسا کرنے سے نماز خراب نہیں ہو گی، البتہ سامنے اور دائیں جانب تھوکنے کی ممانعت ہے۔ مسجد میں پختہ فرش ہونے کی وجہ سے تھوک دفن نہ ہو سکے تو تھوکنے کے لیے رومال وغیرہ استعمال کرنا چاہیے۔
(2) پھونک مارنا بھی کسی شدید ضرورت کے پیش نظر جائز ہے، بلاوجہ دوران نماز میں پھونک مارنا خشوع کے خلاف ہے۔