تشریح:
(1) امام بخاری ؒنے یہ حدیث مختصر بیان کی ہے، آئندہ خود ہی تفصیل سے بیان کریں گے۔ (صحیح البخاري، الحج، حدیث:1714) اس حدیث میں صراحت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے دستِ مبارک سے قربانی کے اونٹ نحر کیے۔ (2) اس حدیث میں حضرت انس ؓنے اپنا مشاہدہ بیان کیا ہے۔ صحیح مسلم میں حضرت جابر ؓ سے ایک طویل حدیث مروی ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ترسیٹھ اونٹ اپنے دست مبارک سے ذبح کیے اور سو میں سے باقی اونٹ نحر کرنے کے لیے حضرت علی ؓ کو مامور فرمایا۔ (صحیح مسلم، الحج، حدیث:2950(1218))