تشریح:
(1) محصب، ابطح، بطحاء، ذی طویٰ اور خیف بنو کنانہ ایک ہی چیز ہے۔ مکہ اور منیٰ کے درمیان ایک وسیع میدان کا نام ہے۔ (2) امام بخاری ؒ کا مقصود یہ ہے کہ حج سے فراغت کے بعد وادئ ابطح میں نماز عصر پڑھنا مشروع ہے لیکن اس کا مناسک حج سے کوئی تعلق نہیں۔ روایت میں جس طواف کا ذکر ہے وہ طواف وداع ہے۔ حضرت انس ؓ نے اپنے شاگرد کو تلقین فرمائی کہ ایسی باتوں کو بنیاد بنا کر اپنے حکام کی مخالفت نہیں کرنی چاہیے بلکہ ان کی اطاعت کر ہر مقام پر ترجیح دی جائے بشرطیکہ کتاب و سنت کے خلاف نہ ہو۔ اس کی مزید وضاحت اگلے باب میں آئے گی۔