تشریح:
یہودونصاریٰ روزہ دیر سے افطار کرتے ہیں۔ ہمیں ان کی مخالفت کا حکم ہے، اس لیے غروب آفتاب کے بعد احتیاط کے نام پر مزید انتظار کرنا شریعت کی خلاف ورزی ہے۔ رسول اللہ ﷺ کا فرمان ہے: ’’لوگ روزہ افطار کرنے میں جب تک جلدی کرتے رہیں گے دین ہمیشہ غالب رہے گا کیونکہ یہودونصاریٰ تاخیر سے افطار کرتے ہیں۔‘‘ (مسنداحمد:2/450) حضرت عمرو بن میمون سے مروی ہے کہ حضرت محمد ﷺ کے صحابۂ کرام لوگوں میں سب سے زیادہ جلدی افطار کرنے والے اور تاخیر سے سحری کھانے والے تھے۔ (السنن الکبرٰی للبیھقي:238/4)