قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: صفات و شمائل

‌صحيح البخاري: كِتَابُ الصَّوْمِ (بَابُ الوِصَالِ، وَمَنْ قَالَ: «لَيْسَ فِي اللَّيْلِ صِيَامٌ»)

حکم : أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 

ترجمة الباب: لِقَوْلِهِ تَعَالَى: {ثُمَّ أَتِمُّوا الصِّيَامَ إِلَى اللَّيْلِ} [البقرة: 187]، «وَنَهَى النَّبِيُّ ﷺ عَنْهُ رَحْمَةً لَهُمْ وَإِبْقَاءً عَلَيْهِمْ، وَمَا يُكْرَهُ مِنَ التَّعَمُّقِ»

1964. حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَمُحَمَّدٌ قَالَا أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْوِصَالِ رَحْمَةً لَهُمْ فَقَالُوا إِنَّكَ تُوَاصِلُ قَالَ إِنِّي لَسْتُ كَهَيْئَتِكُمْ إِنِّي يُطْعِمُنِي رَبِّي وَيَسْقِينِ قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ لَمْ يَذْكُرْ عُثْمَانُ رَحْمَةً لَهُمْ

مترجم:

ترجمۃ الباب:

( ابوالعالیہ ) تابعی سے ایسا منقول ہے انہوں نے کہا اللہ نے فرمایا روزہ رات تک پورا کرو ( جب رات آئی تو روزہ کھل گیا یہ ابن ابی شیبہ نے نکالا ) کیوں کہ اللہ تعالیٰ نے ( سورہ بقرہ میں ) فرمایا ” پھر تم روزہ رات تک پورا کرو۔ “ نبی کریم ﷺنے صوم وصال سے ( بحکم خداوندی ) منع فرمایا، امت پر رحمت اور شفقت کے خیال سے تاکہ ان کی طاقت قائم رہے، او ریہ کہ عبادت میں سختی کرنا مکروہ ہے۔اس حدیث کو خود امام بخاری  نے آخر باب میں حضرت عائشہ ؓ سے وصل کیا اور ابوداؤد نے ایک صحابی ؓ سے نکالا کہ آنحضرت ﷺ نے حجامت اور وصال سے منع فرمایا۔ اپنے اصحاب کی طاقت باقی رکھنے کے لیے، طے کا روزہ رکھنا منع ہے مگر سحر تک وصال جائز ہے جیسے دوسری حدیث میں وارد ہے۔ اب اختلاف ہے کہ یہ ممانعت تحریمی ہے یا کراہت کے طور پر۔ بعض نے کہا جس پر شاق ہو تو اس پر تو حرام ہے اور جس پر شاق نہ ہو اس کے لیے جائز ہے۔ ( وحیدی )

1964.

حضرت عائشہ  ؓ سے روایت ہے انھوں نے کہاکہ رسول اللہ ﷺ نے مہربانی کرتے ہوئے متواتر روزے رکھنے سے منع فرمایا۔ لوگوں نے عرض کیا کہ آپ تو پے درپے رکھتے ہیں؟آپ نے فرمایا: ’’میں تمہاری مثل نہیں ہوں؟مجھے میرا رب کھلاتا اور پلاتا ہے۔‘‘  ابو عبداللہ(امام بخاری)  کہتے ہیں کہ راوی حدیث عثمان بن ابی شیبہ نے’’مہربانی کرتے ہوئے‘‘کے الفاظ ذکر نہیں کیے ہیں۔