قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: فعلی

‌صحيح البخاري: كِتَابُ البُيُوعِ (بَابُ شِرَاءِ النَّبِيِّ ﷺ بِالنَّسِيئَةِ)

تمہید کتاب عربی

حکم : أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 

2068. حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ قَالَ ذَكَرْنَا عِنْدَ إِبْرَاهِيمَ الرَّهْنَ فِي السَّلَمِ فَقَالَ حَدَّثَنِي الْأَسْوَدُ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اشْتَرَى طَعَامًا مِنْ يَهُودِيٍّ إِلَى أَجَلٍ وَرَهَنَهُ دِرْعًا مِنْ حَدِيدٍ

صحیح بخاری:

کتاب: خرید و فروخت کے مسائل کا بیان

تمہید کتاب (باب : نبی کریم ﷺ کا ادھار خریدنا)

مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

2068. حضرت اعمش نے کہا کہ ابراہیم نخعی کی مجلس میں ہم نے ادھار لین دین میں(کوئی سامان) گروی رکھنے کا ذکر کیا تو انھوں نے کہا: مجھ سے اسود نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت بیان کی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ایک یہودی سے کچھ مدت کے لیے طعام خریدا اور لوہے کی زرہ اس کے پاس گروی رکھ دی۔