تشریح:
(1)ايك روايت میں ہے کہ اللہ تعالیٰ اس شخص کو جنت میں داخل کرے گا جو فروخت کرتے،خریدتے، حقوق کا تقاضا اور ان کی ادائیگی کے وقت خوش دلی اختیار کرتا ہے۔( سنن النسائی،البیوع،حدیث:4700)(2)اس سے معلوم ہوا کہ معاملات میں خندہ پیشانی اور کشادہ روئی سے پیش آنا چاہیے،نیز تنگ دلی اور خود غرضی سے بچنا چاہیے۔(3)حدیث میں دعا اور خبر دونوں کا احتمال ہے لیکن امام ترمذی رحمہ اللہ کی بیان کردہ ایک روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی معین شخص کے متعلق خبردی ہے۔اس کے الفاظ یہ ہیں:اللہ تعالیٰ نے تم سے پہلے ایک ایسے شخص کو معاف کردیا جو خریدوفروخت کے وقت نرمی اختیار کرتا تھا۔(جامع الترمذی،الاحکام،حدیث:1320)بہرحال ایسے معاملات میں اچھے اخلاق کو اختیار کرنا چاہیے کیونکہ ان امور سے مال میں برکت ہوتی ہے۔