تشریح:
(1) حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’شراب کی قیمت وصول کرنا اور اسے استعمال کرنا حرام ہے۔‘‘ (مسند أحمد:117/2) (2) اس روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ شراب کی حرمت اور اس کی خریدوفروخت کی ممانعت ان دونوں میں کچھ آگے پیچھے کا فرق ہے۔ بہر حال اصل یہ ہے کہ جس چیز کا استعمال حرام ہے اس کی تجارت بھی حرام ہے۔ والله أعلم.