تشریح:
1۔رسول اللہ ﷺ نے بنوعدی کے جس انصاری شخص کو خیبر کا عامل مقرر کیا تھا اس کا نام سواد بن غزیہ ہےیہ وہاں کے پہلے تحصیل دار تھے۔ انھیں آپ نے خیبر کی زمین کا خراج اور وہاں کے باغات کا حصہ وصول کرنے کے لیے تعینات کیا تھا2۔خطیب بغدادی نے ذکر کیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے خبیر کے لیے ابن صعصعہ ؓ کو عامل مقرر کیا تھا۔ شاید یہ کوئی اور واقعہ ہو گا کیونکہ ابو عوانہ اور دارقطنی میں صراحت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے قبیلہ عدی بن نجار سے حضرت سواد بن غزیہ کو خیبرکا تحصیل دار مقرر کیا تھا۔ (سنن الدارقطني:17/3۔ وفتح الباري:621/7)