تشریح:
(1) قبل ازیں قسم اٹھا کر عہدوپیمان کرنے کا بیان تھا،اس روایت سے پتہ چلا کہ اس سے مراد مؤاخات ہے۔ (2) رسول اللہ ﷺ نے ایک مہاجر کو ایک انصاری کا بھائی قرار دینے کی اسکیم ہجرت کے فوراً بعد شروع کردی تاکہ انصار آنے والے مہاجرین کو نئے ماحول میں رہنے سہنے کی کچھ سہولتیں مہیا کریں اور انھیں اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں مدد دیں۔ اس روایت میں اسی قسم کی مؤاخات کا ایک واقعہ بیان ہوا ہے۔