تشریح:
(1) پبلک مقامات عوامی فائدے کے لیے ہوتے ہیں، وہاں کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ ایسے مقامات رفاہ عام کے لیے ہوتے ہیں، اس لیے اجازت کے بغیر ان سے فائدہ اٹھانا جائز ہے۔ (2) کتاب المظالم سے مناسبت اس طرح ہے کہ ایسے مقامات جو نفع عام کے لیے بنائے جاتے ہیں وہاں بیٹھنا ظلم نہیں، چنانچہ رسول اللہ ﷺ، حضرت ابوبکر صدیق اور حضرت عمر ؓ سقیفۂ بنو ساعدہ میں بیٹھے لیکن ان کے مالکان سے اجازت نہیں لی۔ اس مقام پر یہ حدیث انتہائی مختصر ہے، کتاب الحدود میں تفصیلاً بیان ہو گی اور وہاں اس کے متعلق فوائد بھی ذکر کیے جائیں گے۔