تشریح:
(1) کوئی بھی عورت کسی شخص سے یہ نہ کہے کہ اپنی بیوی کو طلاق دے کر مجھ سے نکاح کر لو۔ اس طرح جو کچھ حقوق زوجیت اس کے لیے ہیں ان پر شب خون مار کر اپنے لیے حاصل کر لے۔ (2) نکاح کے وقت کوئی عورت اپنی سوکن کو طلاق دینے کا مطالبہ کرے تو اس قسم کی شرط ناجائز اور حرام ہے۔ اگر وہ نکاح کرنا چاہتی ہے تو دوسری بیوی کے لیے تباہی کا منصوبہ نہ بنائے، خاموشی سے نکاح کر لے اور جو کچھ اس کے مقدر میں ہے اس پر قناعت کرے۔