تشریح:
1۔رسول اللہ ﷺ نے اپنی انگلی کو مخاطب ہوکرفرمایا:’’تو صرف خون آلود ہوئی ہے ،ہلاک نہیں ہوئی اور نہ ہی کٹ کر جسم سے علیحدہ ہوئی ہے،تیرا زخمی ہونا بھی اللہ کے راستے میں ہے۔‘‘ 2۔اس عنوان سے امام بخاری ؒ نے آئندہ باب میں پیش کردہ حدیث کی طرف اشارہ کیا ہے جس میں خون آلودہ ہونے کی فضیلت بیان ہوئی ہے۔اس کے علاوہ ایک حدیث میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’جو اللہ کے راستے میں نکل کھڑا ہواور اسے گھوڑے نے گرادیا،یاکسی زہریلی چیز نے ڈس لیا یا کسی بیماری کی وجہ سے اسے موت آگئی تو اس کا شمار شہداء میں ہوگا۔‘‘ (سنن أبي داود، الجھاد، حدیث 2499)