موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: تقریری
صحيح البخاري: كِتَابُ الغُسْلِ (بَابُ مَنْ بَدَأَ بِشِقِّ رَأْسِهِ الأَيْمَنِ فِي الغُسْلِ)
حکم : أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
282 . حَدَّثَنَا خَلَّادُ بْنُ يَحْيَى، قَالَ: حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَافِعٍ، عَنِ الحَسَنِ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: «كُنَّا إِذَا أَصَابَتْ إِحْدَانَا جَنَابَةٌ، أَخَذَتْ بِيَدَيْهَا ثَلاَثًا فَوْقَ رَأْسِهَا، ثُمَّ تَأْخُذُ بِيَدِهَا عَلَى شِقِّهَا الأَيْمَنِ، وَبِيَدِهَا الأُخْرَى عَلَى شِقِّهَا الأَيْسَرِ»
صحیح بخاری:
کتاب: غسل کے احکام و مسائل
باب: اس شخص کے متعلق جس نے اپنے سر کے داہنے حصے سے غسل کیا۔
)مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
282. حضرت عائشہ صدیقہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: ہم میں سے اگر کسی کو جنابت لاحق ہوتی تو وہ اپنے ہاتھوں میں پانی لے کر سر پر تین مرتبہ ڈالتی، پھر اپنے ہاتھ میں پانی لے کر اپنے دائیں حصے پر ڈالتی، اس کے بعد پانی لے کر بائیں حصے کا غسل کرتی۔