تشریح:
1۔چوڑی ڈھال سے تشبیہ سے مراد یہ ہے کہ چہرے گول موٹے اور زیادہ گوشت والے ہوں گے۔ 2۔حدیث میں مذکور جملہ صفات ترکوں پر صادق آتی ہیں جو رسول اللہ ﷺ اور خلفائے راشدین ؓکے عہد تک کافر تھے۔ جامع ترمذی کی روایت میں ہے۔’’دجال مشرق میں خراسان سے نکلے گا۔ اس کے پیروکار چوڑے چہروں والے لوگ ہوں گے گویا کہ وہ مضبوط چوڑی چوڑی ڈھالیں ہیں۔‘‘ (جامع الترمذي، الفتن، حدیث2237) اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ترک بار بار مسلمانوں سے جنگیں کریں گے۔ واللہ أعلم۔