تشریح:
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ جب شاہان عالم کو دعوتی خطوط لکھے جائیں تو وہ دعوت باضابطہ طور پر سربراہ کی مہرسے مزین ہونی چاہیے۔ عمومی دعوت ان کے شان کے شایان نہیں۔دعوت دینے کے بعد اگر وہ اسے قبول نہ کریں تو پھر ان کے خلاف جہاد کیا جائے۔اس کی تفصیل آئندہ حدیث کے فوائد میں ملاحظہ کریں۔