تشریح:
1۔حضرت عباس ؓ کی مذکورہ روایت کتاب المغازی (4280)میں مفصل بیان ہوگی حضرت نافع بن جبیر ؓنے فتح مکہ کے بعد کسی حج کے موقع پر یہ بات سنی جبکہ وہ حضرت عمر ؓ یا حضرت عثمان ؓ کے دور حکومت میں اکٹھے ہوئے تھے۔ 2۔واضح رہے کہ مقام حجون پر پرچم نصب کیا گیا تھا جو مکہ کے قریب ایک اونچے پہاڑ کا نام ہے۔ اس حدیث پر امام بخاری ؒ نے ان الفاظ میں عنوان قائم کیا ہے:(أَيْنَ رَكَزَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الرَّايَةَ يَوْمَ الْفَتْحِ) ’’فتح مکہ کے دن نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جھنڈا کہاں نصب کیا تھا؟‘‘ (صحیح البخاري، المغازي: باب 49)