قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

‌صحيح البخاري: كِتَابُ الجِهَادِ وَالسِّيَرِ (بَابُ إِرْدَافِ المَرْأَةِ خَلْفَ أَخِيهَا)

حکم : أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 

2984. حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ الأَسْوَدِ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، أَنَّهَا قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، يَرْجِعُ أَصْحَابُكَ بِأَجْرِ حَجٍّ وَعُمْرَةٍ، وَلَمْ أَزِدْ عَلَى الحَجِّ؟ فَقَالَ لَهَا: «اذْهَبِي، وَلْيُرْدِفْكِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ»، فَأَمَرَ عَبْدَ الرَّحْمَنِ أَنْ يُعْمِرَهَا مِنَ التَّنْعِيمِ، فَانْتَظَرَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَعْلَى مَكَّةَ حَتَّى جَاءَتْ

مترجم:

2984.

حضرت عائشہ  ؓسے روایت ہے، انھوں نے کہا: اللہ کے رسول اللہ ﷺ ! آپ کے صحابہ کرام ؓ تو حج اور عمرہ  دونوں کا ثواب لے کر واپس جار ہے ہیں جبکہ میں صرف حج ہی کر پائی ہوں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’تم جاؤ تمھارے بھائی عبد الرحمٰن  ؓ تمھیں اپنی سواری کے پیچھے بٹھا لیں گے۔‘‘ چنانچہ آپ نے حضرت عبد الرحمٰن  ؓ کو حکم دیا کہ وہ انھیں تنعیم سے عمرہ کرائیں۔ رسول اللہ ﷺ نے اس دوران مکہ کے بالائی علاقے میں ان کا انتظار کیا حتی کہ حضرت عائشہ  ؓ عمرہ کر کے واپس آگئیں۔