قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

‌صحيح البخاري: كِتَابُ الجِهَادِ وَالسِّيَرِ (بَابُ السَّيْرِ وَحْدَهُ)

حکم : أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 

2997.  حَدَّثَنَا الحُمَيْدِيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ المُنْكَدِرِ، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، يَقُولُ: نَدَبَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّاسَ يَوْمَ الخَنْدَقِ، فَانْتَدَبَ الزُّبَيْرُ، ثُمَّ نَدَبَهُمْ فَانْتَدَبَ الزُّبَيْرُ، ثُمَّ نَدَبَهُمْ فَانْتَدَبَ الزُّبَيْرُ، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ لِكُلِّ نَبِيٍّ حَوَارِيًّا وَحَوَارِيَّ الزُّبَيْرُ» قَالَ سُفْيَانُ: الحَوَارِيُّ: النَّاصِرُ

مترجم:

2997.

حضرت جابر بن عبد اللہ  ؓسے روایت ہےکہ نبی ﷺ نے غزوہ خندق کے وقت لوگوں کو آواز دی تو حضرت زبیر  ؓ نے جواب دیا۔ آپ نے پھر ان کو پکارا تو حضرت زبیر  ؓنے لبیك  کہا: آپ نے پھر آواز دی تو حضرت زبیر  ؓ ہی نے جواب دیا۔ (یہ سن کر) نبی ﷺ نے فرمایا: ’’ہر نبی کے مدد گار ہوتے ہیں اور میرا مددگار زبیر  ؓ ہے۔‘‘ (راوی حدیث) سفیان نے کہا: حواری مدد گارکو کہا جاتا ہے۔