تشریح:
یہ روایت متعدد مرتبہ پہلے گزرچکی ہے ۔قبل ازیں بیان ہوا تھاکہ رسول اللہ ﷺ جب کسی بالائی حصے پر چڑھتے تو اللہ أکبر کہتے۔ (صحیح البخاري، الجھاد، حدیث:2993) ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب حج، عمرے یا کسی غزوے سے واپس ہوتے تو مذکورہ دعا پڑھتے۔ (صحیح البخاري، العمرة، حدیث:1797) امام بخاری ؒنے ثابت کیا ہے کہ مجاہدین جب جہاد سے واپس لوٹیں تو مذکورہ دعا پڑھیں۔ اس میں سراسر اللہ کے حضور اپنی خود سپردگی کو بیان کیا گیا ہے۔