تشریح:
1۔ رسول اللہ ﷺکے لیے مال غنیمت کے حلال ہونے سے مراد ’’ آپ کی اُمت کے لیے حلال ہونا‘‘ ہے جبکہ پہلی امتوں کے لیے مال غنیمت حلال نہیں تھا۔ مال غنیمت کا حلال ہونا رسول اللہ ﷺکی خصوصیت ہے۔ اس سے پہلے آسمان سے آگ آتی اور مال غنیمت کو جلا کر راکھ کردیتی جیسا کہ آئندہ حدیث میں اس کی وضاحت ہوگی۔ 2۔ مال غنیمت کا حلال ہونا عام لوگوں کےلیے نہیں بلکہ ان مجاہدین کے لیے ہے جو میدان جنگ میں کفار و مشرکین سے لڑرہے ہوتے ہیں۔