تشریح:
1۔ رسول اللہ ﷺکو سب سے پہلے دودھ پلانے والی حلیمہ سعدیہ ہوازن قبیلے سے تھیں ہوازن والوں نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کی کہ آپ ان عورتوں پر احسان کیجیے جن کا آپ نے دودھ پیا ہے ہے۔ اسی بناپر رسول اللہ ﷺنے ہوازن والوں کو بھائی قرار دیا اور مجاہدین سے فرمایا:’’وہ اپنے حصے کے غلام اور لونڈیاں آزاد کریں اور ان کو واپس کردیں۔‘‘ چنانچہ ایسا ہی کیا گیا۔ 2۔ امام بخاری ؒ نے اس سے ثابت کیا ہے کہ خمس کا مصرف امام کی صوابدید پر موقوف ہے کیونکہ آپ نے فرمایا:’’ہم پہلے پہلے مال فے سے جو اللہ ہمیں عطا فرمائےگا۔ اس میں سے اس کو حصہ دیں گے۔‘‘ ان الفاظ کا ظاہری مفہوم یہ معلوم ہوتا ہے کہ اس سے مراد مال خمس ہے جو مسلمانوں کی ضروریات کے لیے صرف ہوگا۔ واللہ أعلم۔