تشریح:
کھانے پینے والی وہ چیزیں جو غذا کا کام دیں جیسے شہد وغیرہ یا جن کے خراب ہونے کا اندیشہ ہو جیسے انگور یا ترکاریاں انھیں تقسیم سے پہلے کھاپی لینے میں کوئی حرج نہیں۔ استعمال کرنے کے لیے امام وقت کی اجازت بھی ضروری نہیں۔ البتہ مال غنیمت میں خیانت کرنا بہت بڑا جرم ہے۔ اس بنا پر حد سے تجاوز نہیں کرنا چاہیےجن اشیاء کے استعمال کی گنجائش ہے رخصت صرف اس حد تک دینی چاہیے۔ (فتح الباري:307/6)