تشریح:
کوڑے کا اس لیے ذکر کیا ہے کہ جب سوارگھوڑے سے نیچے اترنے کا ارادہ کرتا ہے تو پہلے اپنا کوڑا زمین پر پھینکتا ہے تاکہ اس جگہ پر اورکوئی قبضہ نہ کرے جنت میں کوڑے کی مقدار جگہ دنیا و مافیھا سے بہتر ہے کیونکہ یہ جگہ ہمیشہ رہے گی اور کبھی فنا سے دوچار نہیں ہوگی۔ اس کے برعکس دنیا اور اس کی ہر چیز فانی ہے اور تباہی سے دوچار ہونے والی ہے۔ واللہ أعلم۔