تشریح:
1۔ یہ حدیث پہلے بھی بیان ہوچکی ہے۔ شیطان کے نقصان نہ پہنچانے سے مراد یہ ہے کہ اس پر شیطان اس طرح مسلط نہیں ہوسکے گا کہ اسے کوئی نیک عمل ہی نہ کرنے دے۔ اس سے ہرقسم کی وسوسہ اندازی سے حفاظت مراد نہیں۔ بہرحال اس قسم کےاعمال و وضائف کو زندگی کا حصہ بنانا چاہیے۔ 2۔ واضح رہے کہ مذکورہ دعا صرف خاوند کے لیے ہی نہیں بلکہ بیوی کو بھی اسے پڑھنا چاہیے۔ 3۔ حدیث کے آخر میں ایک دوسری سند بیان کرنے کا مقصد یہ ہے کہ حضرت شعبہ کےدواستاد ہیں:ایک منصور اور دوسرے اعمش۔ یہ دونوں حضرت سالم سے بیان کرتے ہیں۔ واللہ أعلم۔