تشریح:
مریم ؑ کی والدہ نے حضرت مریم کی پیدائش پر دعا کی تھی:﴿إِنِّي أُعِيذُهَا بِكَ وَذُرِّيَّتَهَا مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ﴾ ’’اے اللہ! میں اسے اور اس کی اولاد کو شیطان مردود سے تیری پناہ میں دیتی ہوں۔‘‘ (آل عمران 36/3) اس دعا کی برکت سے شیطان انھیں کچوکا لگانے میں کامیاب نہ ہوسکا بلکہ اس جھلی ہی کو کچوکا لگایا جس میں عیسیٰ ؑ تھے چنانچہ ایک روایت میں ہے:جب بچہ پیدا ہوتا ہے تو شیطان اس کی پیدائش کے وقت(اپنے غلیظ ہاتھوں سے) اسے چھوتا ہے تو وہ چلا کررونے لگتا ہے، صرف مریم ؑ اور اس کے بیٹے کو شیطان نے نہیں چھوا۔ پھرحضرت ابوہریرہ ؓ نے مذکورہ بالاآیت کی تلاوت فرمائی۔ (صحیح البخاري، أحادیث الأنبیاء، حدیث: 3431)