تشریح:
1۔ سانپ اگرگھروں سے برآمد ہوں تو انھیں مارنے سے پہلے کہا جائے کہ یہاں سے چلے جاؤ، اگرنہ جائیں تو انھیں قتل کردیا جائے لیکن اگربے آباد، جنگل وغیرہ میں سامنے آئیں تو انھیں وارننگ دیے بغیر قتل کردیا جائے جیسا کہ اس حدیث میں مذکور ہے۔ اگرچہ صحابہ کرام ؓاسے مارنے میں کامیاب نہ ہوسکے، تاہم رسول اللہ ﷺ نے وارننگ دینے کا حکم نہیں دیا۔ 2۔ امام بخاری ؒ کا مقصد صرف اس قدر ہے کہ اس حدیث میں سانپ کاذکر ہے اور آپ ان احادیث کو ذکر کررہے ہیں جن میں حیوانات کا کسی نہ کسی حوالے سے تذکرہ ہے۔