تشریح:
شیر خوارگی میں کئی ایک بچوں نے کلام کیا ہے۔ اس کی تفصیل ہم پہلے بیان کرآئے ہیں۔ اس واقعے میں ہمارے لیے بہت سے دروس پوشیدہ ہیں۔ خاص طور پردیندار اور پرہیز گار لوگوں کو چاہیے کہ وہ دنیا داروں کو دیکھ کر حسرت بھری ٹھنڈی سانس نہ لیں۔ بلکہ انھیں دیکھ کر یہ خیال کریں کہ انھیں اللہ تعالیٰ نے مہلت دے رکھی ہے تاکہ اس سے اپنے پیمانے کو بھرلیں جب موت آئے گی تو یہ سارا کھیل ختم ہو جائے گا۔ اس کے برعکس دین اسلام ایک ایسی لازوال دولت ہے جو کبھی ختم نہ ہوگی بلکہ اس پر عمل پیرا ہونے سے دنیا و آخرت میں یقیناً عزت ملتی ہے۔ واللہ أعلم۔