تشریح:
اس عنوان کی یہاں کوئی ضرورت نہ تھی بلکہ اس مقام کتاب المغازی کے آخر میں ہے جیسا کہ امام بخاری ؒ نے مستقل ایک عنوان:86 اس کے متعلق قائم کیا ہے۔یہاں آپ کے اسمائے گرامی اور آپ کی صفات بیان کرنا مقصود تھا اور اہل کتاب کے ہاں آپ کی جملہ صفات میں سے یہ بھی مشہور تھا کہ آخر الزمان نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عمرتریسٹھ برس ہوگی۔اسی مناسبت سے امام بخاری ؒ نے اس عنوان اور اس کے تحت مذکورہ حدیث کو ذکر کیا ہے۔وفات سے متعلقہ دیگر مباحث ہم آئندہ بیان کریں گے۔بإذن اللہ تعالیٰ۔